9 دسمبر 2014 - 02:30
حزب اللہ کی فرضی سرنگوں سے صیہونیوں میں خلفشار

صہونی اخبار معاريو نے لکھا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مشرقی سرحدوں میں واقع کالونیوں میں رہنے والے صیہونیوں نے اپنے خرچ سے حزب اللہ کی سرنگوں کا پتہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ان کالونیوں میں رہنے والے خاص طور پر لبنان کی سرحد کے نزدیک زرعیت کالونی کے رہنے والے یہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کو اپنے گھر کی زمین کے نیچے سے کھدائی کی آواز سنائی دیتی ہے جبکہ صیہونی فوج اس قسم کی سرنگوں کے وجود کو مسترد کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زرعیت کے رہنے والے صیہونیوں نے فوج کی مدد لئے بغیر، کھدائی کرنے والی کمپنیوں کو بلایا ہے تاکہ مذکورہ سرنگوں کا پتہ لگائے۔

اس صیہونی اخبار نے لکھا کہ کالونیوں کے رہنے والوں کا یہ قدم خود اٹھایا گیا ہے اور انہوں نے اپنے ذاتی اخراجات پر یہ قدم اٹھایا ہے۔

زرعیت کالونی کی کمیٹی کے سربراہ يوسی ادونی نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ کیا جا چکا ہے اور سرنگوں کو تلاش کرنے کے لئے ابتدائی کوشش شروع ہو گئی ہیں۔

ایک اور اسرائیلی اخبار يديعوت احارونوت نے بھی اعلی صیہونی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ لبنان کے حزب اللہ کی سرنگوں کے مقابلے میں حماس کی سرنگیں کھلونے کی حیثیت رکھتی ہیں۔

صیہونی ٹی وی چینل-2 کے فوجی امور کے مبصرین رونی ڈینیل نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسرائیل سے ملے لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کی سرنگوں کو تلاش کرنے کے لئے کئی ہفتے پہلے سے کوشش شروع کر دی ہیں۔
رونی ڈینیل نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام کی جانب سے بنائی گئی سرنگوں کا پتہ لگنے کے بعد فوج نے ان سرنگوں کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کی کیونکہ حزب اللہ اسرائیل کے بہت اندر تک سرنگیں کھودنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خاص طور پر جیسی سرنگیں اس نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں کھودی ہیں۔
.....

/169